September 5, 2019 at 5:11 pm

سابق رکن پنجاب اسمبلی پروين سکندر گل کو گھر ميں قتل کرديا گيا۔پولیس کے مطابق پروین سکندر گل لاہور میں اپنے بھائی کے گھر رہائش پزیر تھیں اور اوپری منزل پر اکیلے رہتی تھیں جہاں سے ان کی لاش ملی۔نامعلوم افراد نے انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کيا۔پروین سکندر گل سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔سیاست کے علاوہ انہوں نے خواتين ہاکی کے ليے بھی گرانقدر خدمات سر انجام ديں۔ وہ پاکستان ہاکی ايسوسی ايشن کی سيکرٹری بھی رہیں۔پولیس کی جانب سے تفتتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments