September 5, 2019 at 12:37 pm

عاطف زمان کے ٹائروں کے کاروبار میں پیسے زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا متاثرین نے مالیاتی مشیروں کی گرفتاری اور تحقیقات کا مطالبہ کردیا ذرائع کے مطابق ٹائر اسکینڈل کا پیسہ کہاں ہے یہ سب فائنانس ہیڈ جانتا ہے نیب اور دیگر اداروں دھوکا دینے کیلئے فائنانس ہیڈ خود متاثرین میں شامل ہوگیا ،فائنانس ہیڈ ایازشوکت ملک سے فرار ہونے کیلئے بےقرار ہے اور عاطف زمان کا دوسرا ساتھی ہمایوں قیصر پہلے ہی برطانیہ فرار ہے متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عاطف زمان کی کمپنیوں اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے تمام لاکھوں روپے تنخواہوں پر کام کرنے والے ملازمین سے مکمل تحقیقات کی جائیں اور عاطف زمان کیس کی فائنانس ڈپارٹمنٹ کو تحقیقات میں شامل کیا جائے

Facebook Comments