September 4, 2019 at 11:02 am

کیا ملک میں انسداد پولیو مہم ناکام ہوگئی؟ ملک میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔پاکستان بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد60ہوگئی۔بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 17ماہ کے بچے میں پولیو وایرس کی تصدیق ہوئی۔خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں 5 ماہ کی بچی بھی پولیو وائرس کاشکارہوا۔ملک میں انسداد پولیو مہم کے لئے کروڑوں کے لاگت سے مہم شروع ہوئی لیکن مسلسل پولیو کیسز سامنے آنے سے مہم پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

Facebook Comments