September 4, 2019 at 9:16 am

کوئٹہ کو سیکورٹی فورسز نے بڑی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی ، مشرقی بائے پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی تو وہاں موجود مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہل کار زخمی ہوئے، جس کے بعد علاقے کو سیکورٹی اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا ۔جوابی کارروائی میں مزید پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

Facebook Comments