September 4, 2019 at 9:04 am

کراچی کے علاقے کھاردار مچھی میانی مارکیٹ کے قریب دومنزلہ عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہوگئیں ،، پولیس اور ریسکیو ادراوں نے رسیکیو آْپریشن مکمل کرلیا۔شہر قائد میں ایک اور مخدوش عمارت دو افراد کی جان لے گئی۔کھاردار کے علاقے مچھی میانی مارکیٹ کے قریب دومنزلہ پرانی عمارت دیوی بائی بلڈنگ کی چھت زمیں بوس ہوگی۔زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر علاقہ مکین اور پولیس موقع پر پہنچے اور عمارت کے ملبے سے دو بچیوں کو باحفاظت باہر نکالا۔علاقہ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی رضا کار فوری جائے مقام پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کی۔ عمارت میں متعدد خاندان آباد تھے۔ عمارت مخدوش ہونے کے باعث کچھ روز قبل ہی کرائے داروں نے خالی کی۔ لیکن حادثے کا شکار خاندان غربت کے باعث اس عمارت میں رہائش پذیر تھا۔ ملبے تلے دبنے والے دو نوں بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ریسکیو اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور متعدد باد رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کے لیے نوٹس دیئے گئے لیکن عمل درآمد نہیں کیا گیا۔جس کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

Facebook Comments