September 4, 2019 at 12:22 am

نئے کراچی پولیس چیف نے بھی منشیات،شراب اور گٹکا سمیت دیگر مضر صحت اشیاء کے عادی افسران واہلکاروں کو وارننگ نوٹس جاری کردیا، نشے کی عادت نہ چھوڑنے والوں کو نوکری چھوڑنا پڑجائے گی۔نشے کی لت میں مبتلا کراچی پولیس کے اہلکاروں وافسران کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بھی اہم حکمنامہ جاری کردیا،منشیات،شراب،گٹکے اور دیگر مضر صحت اشیاء کی لت میں مبتلا پولیس کے افسران واہلکاروں کو دو ماہ کی مہلت دے دی گئی،حکمنامے کے مطابق تمام زونل ڈی آئی جیز وایس ایس پیز کو پابند کیا گیا ہے کہ کوئی پولیس افسر یا جوان کوئی بھی نشہ کرتا پایا جائے تواس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے ،پولیس اہلکاروں کو لت سے جان چھڑانے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا گیا جس کے بعد خلاف ورزی پر محکمے سے فارغ کردیا جائے گا ۔۔۔

Facebook Comments