September 4, 2019 at 12:06 am

سندھ میں تنخواہ لےکر ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کو واضح پیغام۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جو اسکول نہیں آئے وہ گھر جائے گا۔سیکریٹری تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں اٹھارہ ہزار اساتذہ اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے۔ محکمے نے ایسے اساتذہ کو شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم کے مطابق پہلے مرحلے میں اساتذہ کو شوکار جاری کیا جائے گا۔ بعد میں ایسے اساتذہ کو ذاتی سماعت کے لئے بلایا جائے گا۔ سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ کے خلاف زیادہ شکایتیں ہیں، انہیں ملازمین سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

Facebook Comments