September 3, 2019 at 12:15 am

کراچی میں آج بھی مسلسل تیسرے روز مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ سڑکیں تالاب بن گئیں اور کورنگی کاز وے پھر پانی میں ڈوب گیا۔ تھڈو اور لٹھ ڈیم سے بھی پانی کا اوفلو شروع ہوگیا۔ منگل کو بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ چند روز میں بارش کا نیا سسٹم شہر کا رخ کرے گا۔ محکمہ موسمیات نے تیس ستمبر تک مون سون جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔
کراچی والے عام طور پر بارش کو ترستے ہیں ، لیکن اس بار مون سون کی لگاتار برسات نے ساری کمی پوری کردی۔بارشوں کا تیسرا اسپیل ابھی ختم ہوا نہیں ۔۔ کہ موسم کا حال بتانے والوں نے بار ش کا نیا سسٹم آنے کی نوید سنادی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آٹھ ،،،نو روز میں بارش برسانے والا نیا سسٹم آرہا ہے ۔ جو طاقتور ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کہتے ہیں اس بار مون سون سیزن کے 30 ستمبر تک رنگ جمانے کی توقع کی جارہی ہے۔دوسری جانب شہر میں آج مسلسل تیسرے روز بھی کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ وقفے وقفے سے ابر برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لانڈھی میں 18،اولد ایئرپورٹ پر5،فیصل بیس پر13،جناح ٹرمینل پر6.8 ،یونیورسٹی روڈ پر6.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے بعدعوامی مسائل کا سلسلہ شروع ہوا۔۔۔ کورنگی کاز وے روڈ ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا۔ ۔۔۔اور سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔کورنگی بروکس چورنگی پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ گھنٹوں پھنسے رہے۔ تیز بارش کے بعد تھڈو اور لٹھ ڈیم سے بھی پانی کا اوفلو شروع ہوگیا۔

Facebook Comments