August 31, 2019 at 7:58 pm

سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا۔پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے “سیف ڈرنکنگ واٹر” کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا ہے،سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچہ آئے گا،مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر کا استعمال متعارف کرایا جائے گا۔

Facebook Comments