بھارت نے پاکستانی کو دہشتگرد قرار دے دیا

شیئر کریں:

بھارت کی حکومت پاکستان دشمنی میں بہت آگے نکل گئی ہے۔ بوکھلاہٹ میں اس نے
کراچی کے شہری دہشت گرد بنا کر پیش کردیا ہے۔ ایک بار پھر بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پاکستان کے خلاف محاذ آرائی میں بھارت بالکل پاگل ہو گیا ہے۔ کچھ ہاتھ نہ آٰیا تو کئی روز سے پاکستان کے شہری کو ایجنٹ بنا کر قید کردیا۔

بھارت نے کراچی کے آئی ٹی ایکسپرٹ کو پاکستانی ایجنٹ بنا کر پیش کیا ہے۔ بھارت میں قید بوہری جماعت کے مرتضی اعلی اصغر آئی ایکسپرٹ اور کراچی کے علاقے نانک واڑہ کے شفیق پلازہ کے رہائشی ہیں۔ مرتضی 22 سال سے اس علاقے میں مقیم اور طلبہ وطالبات کو تعلیم بھی دیتا ہیں۔

امبالہ پولیس نے14 اگست کو بھارت میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے مرتضی کے قبضے سے موبائل سم بھی قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔


شیئر کریں: