بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ،بچی سمیت2افراد شہید

شیئر کریں:

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے نیکرون سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی گولہ باری سے 3 گھر بھی جل کر خاکستر ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ بھارتی فوج نے نیکرون سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ بچی نوشین شہید جبکہ 3 شہری زخمی ہوئے۔


شیئر کریں: