August 24, 2019 at 12:18 pm

کانگریس رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سمیت 11 اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر چلے گئے، زیر حراست کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کانگریس رہنماؤں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، راہول گاندھی، غلام نبی آزاد سمیت 11 رہنماؤں کا وفد سری نگر پہنچا ہے، جہاں وہ زیر حراست کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔بھارتی انتطامیہ نے کانگریس رہنماؤں کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔

Facebook Comments