August 22, 2019 at 12:57 pm

پچھلے دو دن سے گردش کرتی خبر کہ حمزہ علی عباسی اور نعمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں کو گزشتہ روز حمزہ عباسی اور نعمل نے تصدیق کر دی ،حمزہ عباسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں چاہتا تھا کہ پچیس اگست کو ہی سب کو معلوم ہو ہماری شادی کا لیکن خبر نکل گئی تو اب میں بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی بہت بڑی شادی کی رسومات نہیں ہوں گی ،چھوٹا سا نکاح اور چھوٹا سا ہی ولیمہ ہو گا ۔حمزہ علی عباسی ابھی کچھ دن پہلے حج کی ادائیگی سے واپس آئے ہیں ،حمزہ کا اپنی ٹوئیٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ میں نکاح پر گنجا ہوں گا اور اس سے میری ہونے والی بیوی کو کوئی پریشانی نہیں۔شوبز کے ہی بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں بہت چھپے رستم نکلے ہیں۔ شوبز کی جوڑیاں شادی سے پہلے ہی خود کو اتنا مشہور کر لیتی ہیں،جیسے ازا خان، دانش تہمور،منال اور منیب بٹ اور اب اقرا عزیز اور یاسر حسین ،حانیہ عامر اور عاصم پہلے سے ہی خود کو اتنا مشہور کر لیتے ہیں کہ سب ہی کو علم ہو جاتا ہے کہ ان کی کن سے شادی ہورہی ہے۔ لیکن حمزہ عباسی اور نعمل خاور کی اچانک سے شادی کی خبر نے بھی سب کو چونکا دیا ،کچھ عرصہ پہلے نعمل سے مزاق رات میں سوال کیا گیا کہ حمزہ عباسی اور ہمایوں سعید میں سے کون سا اداکار اچھا ہے تو تب بھی نعمل خاور نے ہمایوں سعید کا نام لیا تھا اور حمزہ کے بارے میں کہا تھا کہ ایک دفعہ کسی سیٹ پر ملی تھی وہ اچھے انسان ہیں۔ سوشل میڈیا پر دیکھا جائے تو لوگوں نے ان دونوں کی تعریف کی ہے۔ پبلسٹی ریلیشن شپ میں نہ ڈھونڈنا اچھی بات ہے یہ لوگوں کا کہنا ہے۔ ذاتی زندگی کو فلم کی پروموشن کی طرح پیش نہ کر کے حمزہ عباسی اور نعمل خاور نے لوگون کے دل جیت لئے ہیں ۔

Facebook Comments