August 22, 2019 at 10:46 am

پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کےشعبہ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستان فائیوجی سروس کاتجربہ کرنےوالا خطےکاپہلاملک بن گیا،چینی ٹیلی کام کمپنی نےپاکستان میں فائیوجی کاکامیاب تجربہ کرلیا۔پاکستان فائیوجی کاتجربہ کرنےوالےچندممالک میں شامل ہوگیا۔حکام کے مطابق ‏پاکستان میں فائیوجی سروس کاآغازجلدکردیاجائےگا۔فائیوجی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گناتیزہوگا،اورموجودہ براڈبینڈکنکشن سے 10 گناتیزہوگا۔‏فائیوجی ہوم روٹرکی رفتارفورگیگابائٹس فی سیکنڈ ہے۔فائیوجی سے 50 جی بی فائل 2 منٹ میں ڈاؤن لوڈہو گی۔پی ٹی اے نےگزشتہ ماہ لائسنس اجراکےلئےدرخواستیں طلب کی تھیں

Facebook Comments