August 22, 2019 at 9:42 am

عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کا 12 سو 89ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کر دیاگیا، 3 روزہ عرس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری مزار کے اطراف تعینات ہیں۔ سید عبداللہ شاہ غازی کا تین روزہ عرس کےانتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔عرس کا باقاعدہ آغاز مزارکو غسل دینے کی تقریب سے ہوا۔مزار مبارک کو سینکڑوں من عرق گلاب اور زغفران کستوری سے غسل دیا گیا۔عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے لاکھوں زائرین شرکت کریں گےاور اپنے من کی مرادیں سمیٹیں گے۔عرس کے تینوںدن نعت خوانی اور محافل سما کا اہتمام کیا گیا ہے ،جس میں نامور نعت خوان اور قوال شرکت کریں گے،،مزار کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Facebook Comments