بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،6بھارتی فوجی ہلاک

شیئر کریں:

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر مسلسل بھارتی جارحیت جاری تھی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی آرمی کے ایک آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بھارتی فوج کے دو بنکر بھی تباہ ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ ہونے والی چوکیوں سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے تھے جن میں ایک سات سالہ بچہ اور دو معمر افراد شامل تھے۔


شیئر کریں: