August 20, 2019 at 12:08 pm

پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے۔ہدایات کے بعد اسلام آبادکراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد ایئرپورٹ پر جدید خودکار نظام نصب کئے جائیں گے،لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،پرندوں کی آمد کی وجہ سے جہازوں اور فضائی سفر کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے پروفاقی حکومت و ڈی جی سی اے اے نے نوٹس لیا تھا،ڈی جی سی اے اے نے ڈپٹی ڈی جی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر ائیرپورٹس پر جدید برقی نظام کو لگانے کیلئے ضابطے کی کارروائی کریں،

Facebook Comments