August 19, 2019 at 2:08 pm

پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب گیا۔ گول کیپر اولمپین ذاکر حسین 90 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔۔ انکی نماز جنازہ آج 19اگست شام 4:30 بجے مسجد گلشن انور، جناح کالونی واہ کینٹ ادا کی جائیگی۔۔ اولمپین ذاکر حسین نے 1956 میلبورن اولمپکس میں سلور میڈل، 1958 ٹوکیو ایشین گیمز گولڈ میڈل، 1962جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جبکہ1968 میں میکسیکو سٹی اولمپکس گولڈ میڈل گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدربرگیڈیئررخالد سجاد کھوکھراورسیکرٹری جنرل آصف باجوہ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

Facebook Comments