August 19, 2019 at 1:38 pm

سندھ کے معروف فنکار جگر جلال کو شکارپور میں 4ساتھیوں سمیت اغواء کرلیا گیا، وہ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق مقامی فنکار جگر جلال کے علاوہ مغویوں میں جگر جلال کے بھائی، بھتیجا اور 2 شاگرد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مغوی فنکار جگر جلال کی کار گڑھی تیغو سے ملی ہے۔واقعےکے بعد پولیس نے کچے کے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

Facebook Comments