August 16, 2019 at 1:47 pm

ضلع نگر میں واقع میر شکار چوٹی میں ایک کوہ پیما گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے 3کوہ پیما پھنس گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چوٹی کو سر کرکے واپس آنے والے چار کوہ پیماوں میں سے ایک کوہ پیماء کا پاوں پھسلنے سے جاں بحق ہوا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے 3 کوہ پیماء 6700 میٹر بلندی والی چوٹی پر پھنس گئے اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ پولیس اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بیس کیمپ پینچ گئی مگر جدید الات اور سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اگے نہیں جا سکے۔ ایس پی نگر حسین علی نے میڈیا کو بتایا کہ کوہ پیماء جن کا نام طارق عباس ,مسرور ,اور فدا ہے پھنس گئے ہیں جس پر انتظامیہ اور پولیس نے پاک فوج سے مدد طلب کی ہے تاکہ باقی کوہ پیماوں کو بچایا جا سکے.

Facebook Comments