August 16, 2019 at 11:07 am

جنوبی وزیرستان میں دو قبائل کے درمیان لڑائی میں اب تک پانچ افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔وانا کے علاقے کرکنڑا میں دوتانی اور وزیر قبائل کے درمیان بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق لڑائی میں دونوں اطراف سے اب تک 5 افراد ہلاک،6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔لڑائی کو روکنے کیلئے جرگہ سمیت تمام تر کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔14 اگست کی شب دوتانی قبائل کے 300 مسلح لشکر نے کرکنڑا کے مقام وزیر قبائل کے گھروں پر دھاوا بولا تھا،دوتانی قبائل نے کرکنڑا اور اس کے مضافاتی پہاڑی چوٹیوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔وزیر قبائل نے ہنگامی طور پر 1400 افراد پر مشتمل لشکر نے کرکنڑا روانہ کردیا،وزیر قبائل کے مسلح افراد نے دوتانی قبائل کا محاصرہ کررکھا ہے، دونوں اطراف سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے آزادانہ استعمال جاری جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments