August 16, 2019 at 8:55 am

کراچی کے علاقے فائیواسٹار چورنگی کے قریب 12 سالہ بچہ کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت کے باعث بجلی کے ٹوٹے تاروں کاشکارہوگیا،تاروں سے جھلسنے والے بچے کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔کراچی میں نارتھ ناظم آباد فائیورسٹارچورنگی کے قریب کھیلتے ہوئے 12 سالہ عدیل بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاروں کی زد میں آگیا،کرنٹ سے جھلسنے کے باعث عدیل کے چہرہ،ہاتھ اور جسم متاثر ہوا،متاثرہ بچے عدیل کے والد پھل فروش ہیں ،مختلف سرکاری اسپتالوں کے چکر لگانے کے بعد والدین عدیل کو طبی امداد کی غرض سے ناظم آباد میں ہی واقع اے او کلینک اسپتال لے کر پہنچے جہاں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ عدیل کا علاج کررہے ہیں، ڈاکٹرعمران علی شاہ کا کہنا ہے کہ میرے حلقے میں تین روزمیں تین بچے بجلی کی تاروں کاشکارہوئے ہیں،ڈاکٹرز کے مطابق جھلسنے کے باعث عدیل کے جسم میں تیسرے درجے کے زخم آئے ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔۔

Facebook Comments