August 16, 2019 at 1:20 am

کراچی والو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تیز بارش کے نئے سلسلے کا امکان اب ختم ہو گیا۔خلیج بنگال میں ہوا کےکم دباو سے بننے والا سسٹم کراچی میں داخل نہیں ہوگا۔ آنے والا نیا سسٹم اب کراچی کے بجائے تھر پاکر ،عمر کوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ میں بارش برسائے گا۔سسٹم کا رخ شمال مغرب ہے جس سے پنجاب میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ سسٹم اس وقت بھارت کے مشرقی علاقوں کے وسط میں ہے۔ آج شام سسٹم راجستان میں داخل ہوگا۔ کل شام سندھ میں داخل ہونے سے کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا۔ کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم سے شہر میں اب تیز بارش کا امکان نہیں رہا۔

Facebook Comments