August 15, 2019 at 2:05 pm

گلگت بلتستان کےضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑی کو گلگت جگلوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 2 خواتین جاں بحق 10 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع غذر سے پنڈی جانے والی بس کو جگلوٹ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش ایا جس کی وجہ سے مسافر کوچ الٹ گئی اور موقع پر ہی دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل جگلوٹ اسپتال منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کرچکے ہیں اور امدادی کام جاری ہے.

Facebook Comments