August 14, 2019 at 8:40 pm

کوہ پیما حسن سدپارہ (مرحوم) کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ عوامی خدما ت پر پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کو ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازا نے کا بھی اعلان سامنے آیاہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 14 اگست کو 116 شخصیات کو نمایاں خدمات پر اگلےبرس 23 مارچ کو سول ایوارڈز دینے کے جو فہرست جاری کی گئی ہے، اس میں کھیلوں کے شعبے میں صرف حسن سدپارہ ہی جگہ پاسکے ہیں۔حسن سدپارہ کا نام گلگت بلتستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے تجویز کیا گیاتھا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے چار کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے تھے جن میں شاہد جاوید گالفر، نعمان کریم باکسر،فرحان محبوب اسکواش اور حسن سدپارہ کوہ پیما شامل تھے۔ان چاروں کا نام ایوارڈ لسٹ کی سب کمیٹی میں منظور ہواتھا تاہم فائنل لسٹ میں صرف ایک اسپورٹس میں کو ہی ایوارڈ کے لیے چناگیا۔

Facebook Comments