August 14, 2019 at 5:30 pm

کراچی میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ گرمیوں میں بھی گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی شکایت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بجلی کے ساتھ گھروں میں گیس نے بھی الوداع کہنا شروع کردیا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ نے علاقہ مکینوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر میں رہو تو بجلی اور گیس نہیں باہر جاؤ تو گٹر کا پانی، جائیں تو جائیں کہاں۔
سولجر بازار کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فرج میں رکھا قربانی کا گوشت خراب ہورہا ہے جبکہ گوشت کو پکانے کے لیے گیس نے بھی چولہوں کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

Facebook Comments