August 14, 2019 at 10:00 am

ٹیم خبروالے کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی مبارک۔مملکت خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس مو قع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تہترویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات دیئے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کشمیریوں کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہمارے دل پر گرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا قائداعظم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments