August 14, 2019 at 8:21 am

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے سرچ انجن پر باب خیبر کی تصویر لگائی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔

Facebook Comments