کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کا فلاپ ڈرامہ بے نقاب

شیئر کریں:

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سےتوجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی۔ مودی سرکار نے نیا ڈرامہ تیار کر لیا۔ ایل اوسی اور ایل اے سی پر جعلی لڑائی دکھانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے مودی سرکار نے نیا ڈرامہ تیار کر لیا۔ بھارتی فوج نے ایل او سی اور ایل اے سی پر جعلی لڑائی دکھانے کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی زیر تسلط علاقے میں چیک پوسٹ بنا کر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا، ڈرامہ کے تحت بھارتی فوج دکھائے گی کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان نے کی۔
ذرائع کے مطابق جعلی سازی کے ذریعے بتایا جائے گا کہ پاکستان نے پہلے کارروائی کی جس کے بعد بھارت نے کارروائی کی، مودی سرکار بھارتی میڈیا کے ذریعے اس ڈرامے کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ہر موقع پر جھوٹ بولنے میں ماہر ہے اسی لیے اس ڈرامے کی ذمہ داری میڈیا کو دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آرمی چیف نے ایک روز قبل لائن آف کنٹرول پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم چھپانے کے لیے ہمیں بھارت کو کوئی بھی موقع فراہم نہیں کرنا۔ بھارت اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ہمسایہ ملک کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر کنٹرول لائن اور پاکستان کی طرف کرنا چاہتا ہے۔


شیئر کریں: