August 13, 2019 at 7:22 pm

وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے امکان کے بعد شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔شہر اقتدار میں شدید بارش کی آمد کے باعث دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ شہریوں کے راول ڈیم، سملی، سواں اور کورنگ نالہ میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی حکام کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ برساتی نالوں کے کنارے پر رہائش افراد کسی دوسرے مقام پر چلے جائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مساجد کے ذریعے اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک بحریہ، ریسکیو 1122، سی ڈی اے اور دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

Facebook Comments