August 13, 2019 at 3:45 pm

نقلی دانت والے ہوجائیں ہوشیار کہیں بڑی مشکل میں نہ پھنس جائیں۔جی ہاں برطانیہ میں ایک شخص کے کے نقلی دانت گلے میں پھنس گئے جنہیں 8دن بعد آپریشن کرکے نکالے گئے۔
مشرقی انگلینڈ کے ایک اسپتال میں 72 سالہ شخص چیک اپ کے لئے آیا۔اس دوران وہ اپنے نقلی دانت کہیں بھول گیا۔6 روز تک مریض کو سانس لینے اور کھانا کھانے میں تکلیف ہونے لگی جس پر وہ اسپتال پہنچا ڈاکٹر ے چیک اپ کے بعد اسے درد کی دوا اور اینٹی بائیوٹک ادویات دے کر گھر بھیج دیا۔مزید دو روز بعد اس کی تکلیف میں شدت آئی تو وہ ایڈمٹ ہوگیا اس دوران معلوم ہوا کہ اس کے نقلی دانت گلے میں پھنس گئے ہیں۔ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد دانت نکال لئے۔ اس وقت یہ انکشاف ہوا کہ مریض کو اینستھیزیا دیتے وقت اس کے نقلی دانت گلے میں پھنس گئے تھے۔

Facebook Comments