امریکا میں 24گھنٹوں کے دوران دہشتگردی کا دوسرا بڑا واقعہ

شیئر کریں:

امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسرا واقعہ ریاست اوہائیو کے علاقے ڈے ٹن میں پیش آیا۔ ایک مسلح شخص نے 3 اور 4 اگست کی درمیانی شب شہر کی آریگن انٹرٹینمنٹ کے علاقے میں ایسٹ ففتھ اسٹریٹ پر لوگوں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا۔یاد رہے کہ امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے جس میں عام شہریوں مارے گئے ہیں۔گزشتہ روز امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل اور 26 افراد کو زخمی کردیا، واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے بھی کردیا۔


شیئر کریں: