July 29, 2019 at 8:48 pm

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں بارشوں کے پیش نظر 30 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ تعلیم نے بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے تمام ڈائریکٹرز کے لئے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے ضلعی و تعلقہ افسران کو فیلڈ میں بھیجیں، افسران اپنے اپنے علاقوں میں جائیں اور اسکولوں سے فوری طور پر پانی نکلوائیں۔
احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی اسکول کی چھت پر پانی جمع نہیں ہونا چاہیے، اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments