July 16, 2019 at 10:42 pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا معاملہ، مقتول مریدعباس کی ایک انویسٹر کے قتل سے دو روز قبل کی ٹیلیفونک گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں مقتول مرید عباس کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ عاطف زمان بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے سب فلیمی کہانیاں سناتا ہے لیکن میں اس سے اپنا منافع مانگتا رہوں گا کیونکہ میں نے لوگوں کو پیسے واپس کرنے ہیں مرید عباس نے سرمایہ کار کو بھی کہا کہ آپ عاطف زمان سے اپنے منافع کا مطالبہ کرتے رہو سرمایہ کار کے ایک سوال پر مرید عباس نے کہا کہ عاطف زمان بہت جھوٹا ہے قرآن سر پر بھی رکھ کر بولے گا تو بھی یقین نہیں کروں گا جس پر سرمایہ کار نے کہا کہ عاطف سے منافع لینا ہے اور پھر پیسے بھی واپس نکلوانے ہیں

Facebook Comments