برطانوی شہزادہ ولیم اور مڈلٹن کا پاکستان آرہے ہیں

شیئر کریں:

برطانوی ‏شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کےساتھ موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ ولیم ،شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑےبیٹے ہیں‏۔ ولی عہد شہزادہ چارلس اور ڈچزآف کارنوال 2006میں پاکستان آچکے ہیں۔ لیڈی ڈیانا اپنی چیئریٹی خدمات کےسلسلے میں کئی بار پاکستان کادورہ کرچکی ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلادورہ ہے۔ یہ دورہ پاکستان کے دفترخارجہ کی دعوت پر کیاجارہاہے۔ پاکستان کے ہائی کمیشن نفیس ذکریا نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن استقبال کےمنتظرہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریانےچندہی روزپہلے اپنی اسنادسفارت ملکہ برطانیہ کوپیش کی تھیں۔


شیئر کریں: