فریال تالپور کا زرداری گروپ سے اظہار لاتعلقی

شیئر کریں:

سابق صدرآصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے زرداری گروپ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ جعلی اکاونٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ کے دوران فریال تالپور کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

نیب اور فریال تالپور میں یہ سوال جواب ہوئے ۔
نیب: آپ نے جعلی اکاونٹس سے 3 کروڑ روپے وصول کرکے اویس مظفر کو دیے؟
فریال تالپور: مجھے گنے کی ادائیگی ہوئی تھی معلوم نہیں تھا کہ رقم جعلی اکاونٹس سے آرہی۔
نیب: گنے کی رقم کس شوگر مل نے ادا کی؟
فریال تالپور: رقم عبدالغنی مجید نے دی لیکن یاد نہیں کس شوگر مل سے آئی۔
فریال تالپور: صاحب نے کہا تھا کہ رقم وصول کرلو۔

فریال تالپور نے زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچر سے لاتعلقی ظاہر کر دی ۔
فریال تالپور: ناصر عبداللہ، یونس قدوائی اور حسین لوائی سے بھی کوئی تعلق نہیں۔
فریال تالپور: پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ سے بھی کوئی تعلق نہیں۔
نیب: اویس مظفر نے 3 کروڑ کیش کرائے تاکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی ٹریل توڑی جائے؟
فریال تالپور: زرداری گروپ کی دستخط شدہ چیک بک ابوبکر زرداری کے پاس ہوتی تھی۔
فریال تالپور: اویس مظفر کے نام چیک ابوبکر زرداری نے جاری کی۔


شیئر کریں: