حکومت نےبجٹ کی غلطیاں درست کرنے کے لئے کمیٹی بنادی

شیئر کریں:

حکومت نے ایک اور کمیٹی تشکیل دے دی۔مالی سال 2019 کے پیش کردہ بجٹ میں کہاں غلطیاں ہوئی درستگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اعزازی چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔اس سلسلے میںنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔کمیٹی 9اراکین پر مشتمل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کا چئیرمین ٹیکس امور کے ماہر اشفاق تولہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ کو چئیرمین کی ذمہ داری ان لینڈ ریونیو پالیسی کمیٹی ڈاکٹر حامد عتیق ہیں۔دیگر ممبران میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ضیاء اعوان ، عابد شعبان۔فنانس کمیٹی محمد اویس۔ آصف ہارون۔قادر میمن۔امیر جاوید۔افتخار تاج اورمحمد رفیق شامل ہیں۔کمیٹی میں شامل 3اراکین کا تعلق کراچی سے ہے۔کمیٹی اراکین اپنی سفارشات 21جون تک دینے کے پابند ہیں۔کمیٹی اراکین نے باقاعدہ ٹیکنیکل معاملات کی درستگی کا کام شروع کردیا


شیئر کریں: