روپے کی بے قدری، ڈالر 156 سے بھی آگے بڑھ گیا

شیئر کریں:

دعووں کے باوجود پاکستانی کرنسی کی بے توقیری رکنی میں نہیں آرہی۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 10 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک ڈالر 156 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا ہے۔ پانچ روز کے دوران انٹربینک ڈالر 7روپے چالیس پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہونے سے ملک پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 777 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ قرضہ بڑھنے سے ہر پاکستانی پر عائد قرضے میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔


شیئر کریں: