پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن مستعفی ہوگئے

شیئر کریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او ۔رچرڈ مورن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔رچرڈ مورن دوسال تین ماہ تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات رہے ۔انہیں کینیڈا اور دیگر ممالکوں سے سرمایہ کاری لانےکا ہدف دیا گیا تھا ۔ اسٹاک ایکسچنج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اکثریت رچرڈ مورن پر تحفظات کااظہار کرتی آئی ہے۔۔ جس کی وضاحت کےلیے سی ای او اسٹاک ایکسچینج کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیاتھا ۔ شوکاز پر جواب میں رچرڈ مورن نے اپنی ذمہ داری کے ساتھ ایک دوسری فرم کے ساتھ کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔جبکہ اپنے کانٹریکٹ میں انہوں نےواضح کیا تھا کہ وہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ منسلک ہیں۔ان کے عہدے پر رہتے ہوئے اسٹاک ایکسچینج مسلسل گراوٹ کا شکار رہی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مارکیٹ 32 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔


شیئر کریں: