وفاقی وزیر علی محمد مہر انتقال کر گئے

شیئر کریں:

فاقی وزیر سردار علی محمد مہر باون سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ سردار علی محمد مہر عمران خان کابینہ میں اینٹی نارکوٹکس کے وزیر تھے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سردار علی محمد مہر سیاست کے ساتھ سماجی خدمات میں میں بھی آگے رہتے تھے۔ سرادر علی محمد مہر کی رہائش گاہ پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سردارعلی محمد خان مہرنے 2002 کے عام انتخابات میں پی ایس 6گھوٹکی 2 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے 23667ووٹ لیے۔ بعد میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (قاف) میں شمولیت اختیار کرلی اور سندھ کےاٹھائیسویں وزیر اعلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے 17دسمبر 2002 سے 9جون 2004تک بحیثیت وزیر اعلی خدمات سر انجام دیں۔ 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا اور تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر بنے۔


شیئر کریں: