ڈاکٹروں کا 2 دن کے لیے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے 2 دن کے لیے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے ناروا رویے کے خلاف خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز گزشتہ 4 روز سے ہڑتال پر ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے کنوینئر ڈاکٹر سراج الاسلام کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آج اور کل او پی ڈیز کھلی رہیں گی تاہم خیبر ٹیچنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت باقی تمام اسپتالوں میں ہڑتال جاری رہے گی۔
ڈاکٹر سراج الاسلام نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے 21 مئی کو ہونے والی ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


شیئر کریں: