ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ،144 پر پہنچ گیا

شیئر کریں:

ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی تاہم امریکی کرنسی کے بھاؤ 146 روپے کی سطح کو چھو جانے کے بعد اوپن مارکیٹ میں اختتام پر 144 روپے پر بند ہوئے۔اسلام آباد میں ایکسچینج کمپنیوں کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد روپے کی قدر میں کچھ جان پڑتے دیکھی گئی۔وزیراعظم کے زیر صدارت کرنسی ریٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا وفد بھی شریک ہوا۔اجلاس میں مارکیٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ای سی پی مقررہ ریٹ سے زیادہ کرنسی فروخت کرنے والی کمپنیوں کا ساتھ نہیں دے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی مارکیٹ قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے جبکہ قیمت فروخت 38 روپے 35 پیسے ہے۔


شیئر کریں: