کوئٹہ میں دھماکا 4 افراد شہید

شیئر کریں:

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کی منی مارکیٹ میں واقع مسجد ہدیٰ کے قریب کھڑے پولیس وین پر دھماکا ہوا ہے ،دھماکے میں چار افراد شہید اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکا اس وقت ہوا جب نمازی عیشا کی نماز اور تراویح کے لیے مسجد آرہے تھے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا یاد رہے کہ دو روز قبل گوادر میں نجی ہوٹل کی عمارت کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے


شیئر کریں: