April 18, 2019 at 12:46 pm

اسپیشل رپورٹ: ناظم حسین
پشاور کے علاقے حیات آباد کے پل کے نیچے ایک خاتون کئی سالوں سے رہائش پزیر ہے۔صبح شام ان کی کٹیا سے سرخ و سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دیتا تھا۔کوئی بھی وہاں نہیں جاتا ۔جاتا بھی تو کیسے وہ جگہ منشیات کی وجہ بہت ہی بدنام تھی۔خبروالے کی ٹیم نے اس خفیہ جگہ اور پر اسرار خاتون کا راز جاننے کے لئے وہاں کا رخ کیا تو معلوم ہوا وہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہے جو گزشہ 18 سالوں سے اس پل کے نیچے نشہ کرتی ہیں۔
اس خاتون کی کہانی بہت دردناک ہے۔ ان کا تعلق صوابی کی ایک کھاتے پیتے گھرانے سے ہے اور میٹرک کے بعد ان کے والدین نے انھیں اعلی تعلیم کے لیے لاہور بھیجا جہاں وہ ہاسٹل میں نشوں کی لت میں مبتلا ہو گئیں۔خاتون کے بارے میں جب خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں سے بات کی گئی تو عائشہ بی بی بھی اس خوفناک زندگی سے باہر نکلنے پر راضی ہوگئی اور اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔

Facebook Comments