April 15, 2019 at 6:50 pm

جرائم پیشہ افراد ریلوے مسافروں کا روپ دھارنے لگے، پانچ سالوں میں ریلوے پولیس کی طرف سے اسلحہ اور منشیات کیخلاف کاروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، ریلوے پولیس نے بڑی تعداد میں پستول، رائفلز، کلاشنکوف، گولیوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات بھی پکڑیں۔ریلوے پولیس رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2018 کے درمیان مسافروں کے سامان سے 1642 ریوالور اور پستول برآمد کیے، گزشتہ پانچ سال کے دوران کاروائیوں میں ریلوے پولیس نے 822 رائفلز اور گنز، 10 کلاشنکوف، 370 میگزین، 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں، متعدد کاروائیوں میں 3 کاربائنز اور 30 چاقو برآمد کیے گئے.. گزشتہ پانچ سال میں کاروائیوں کے دوران ریلوے پولیس نے 3 ہزار کلو کے لگ بھگ منشیات قبضے میں لیں۔ریلوے مسافروں سے 108 کلو سے زائد افیون، 622 کلو چرس21 کلو سے زائد ہیروین اور 429 کلو بھنگ برآمد کی گئی،ریلوے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مسافروں کے سامان سے 990 بوتلیں شراب برآمد کیں گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے پولیس کی 2 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جن پر بھرتیوں سے ریلوے پولیس کی کارگردگی مزید بہتر ہوگی۔

Facebook Comments