April 15, 2019 at 6:36 pm

‎آئس نشے کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے آئس و دیگر منشیات کی روک تھام کے لئےمحکمہ ایکسائز کا تیارد کردہ بل منظور کرلیا ہے۔ ضم شدہ قبائلی ضلع مہمند کے علاقے غلنئ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آئس و دیگر منشیات کی روک تھام کے لئےمحکمہ ایکسائز کا تیارد کردہ بل منظور کرلیا گیا جسے اب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سیکریٹری و ڈی جی ایکسائز سمیت محکمے کے اعلٰی افسران نے بل پاس ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے محکمے کو مزید فعال بنانے کیلئے سنگ میل قرار دیا ہے۔بل کے تحت آئس کی خریدو فروخت پر زیادہ سے زیادہ دس سال قید، سزائے موت اور 14 سال قید کی سزا ہوگی۔ سو گرام آئس پرسات سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔ منشیات بنانے والے، خرید و فروخت میں ملوث لوگوں کو 25 سال قید کی سز ا سنائی جائے گی۔۔ بل کے متن کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں کمائے گئے پیسے اور جائیداد بھی ضبط کی جائے گا۔ منشیات کی روک تھام کے لئے نارکوٹیکس کنٹرول ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا جائےگا۔ بل میں منشیات سے متعلق مقدمات کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی تجویز بھی شامل تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ اسی طرح صوبہ بھر میں منشیات کی عادی افراد کی رجسٹریشن سمیت سرکاری خرچہ پر علاج بھی بل کا حصہ ہے۔

Facebook Comments