April 15, 2019 at 2:38 pm

بلتستان سے نمائندہ خبروالے سید نجم الحسن کے مطابق اسکردومیں طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔امتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ طلباء نے مطالبات کی منظوری کے لیے حسینی چوک پر دھرنہ بھی دیا ۔طلباء کا کہنا تھا کہ KIU بورڈ نے امتحانی فیس ڈبل کردی ہے. جس کے باعث وہ امتحانی فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہیں ،کے آئی یو انتظامیہ فوری طور پر فیسیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔طلباء ڈگری کالج سے ریلی کی شکل میں نعرہ بازی کرتے ہوئے کمشنر آفس پہنچے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

Facebook Comments