April 15, 2019 at 1:12 pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہوا سے حادثات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز جھکڑ چلنے سے دیواریں، چھتیں، کھمبے اور درخت گرنے کے واقعات ہوئے ہیں۔ کورنگی، لانڈھی، ملیر، لیاری، پی ای سی ایچ ایس، پیپلز چورنگی اور سرجانی ٹاون میں بھی حادثات ہوئے۔ کراچی کےمختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سےبجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ کئی علاقوں میں تیزہواکےباعث بجلی کے تار بھی گر گئے اور بجلی فراہم کرنے والے فیڈر بھی ٹرپ کرگئے ہیں۔ کراچی میں ایسا گرد آلود موسم سالوں بعد آیا ہے۔

Facebook Comments