April 15, 2019 at 12:01 pm

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مسائل کم نہیں ہوپارہے ہیں۔وفاقی کابینہ اوربیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ کیا گیاہے۔وزارت خزانہ، داخلہ اور وزارت پیٹرولیم تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع خبروالے کے مطابق اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹا کر وزارت پیٹرولیم دینے فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کودیئےجانے کا امکان ہے۔پانچ وزرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments