April 14, 2019 at 11:51 pm

کراچی میں اتوار کی شب گردآلود ہوائیں اور مٹی کے طوفان نے شہر کو گھیر لیا۔شہر میں مٹی کی آمیزش سے حد نگاہ ایک کلومیٹر تک کم ہوگئی تھی۔۔۔ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کے مطابق ایران سے نیا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہواکراچی پہنچ گیا ہے۔۔۔پہلے فیز میں گرد آلود ہوائیں چلیں دوسرے فیز میں پیر کے روز بوندا باندی جبکہ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےڈائریکٹر میٹ کے مطابق شہر میں گرد آلود ہوائیں 22سے25نوٹیکل میٹرتک چلیں ۔۔۔ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت احتیاط سے کام لیں۔۔۔گرد االود ہواوں کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔پیر سے کراچی سمیت سندھ بارشوں کی پیش گوئی کے بعدوزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام میونسپل کمشنر، میونسپل آفیسروں، ٹاؤن آفیسرز اور لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹرز کو خصوصی احکامات جاری کردیں اور ساتھ ہی تمام بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنےکی ہدایت بھی کردی

Facebook Comments